تازہ تریننیشنل خبریں
لاہور ، پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے باعث میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے باعث میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے ۔
انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس کو دوپہر کے وقت معطل کیا گیا ، سروس لانگ مارچ کی لاہور سے روانگی تک معطل رہے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی سے چلنے والا قافلہ گزشتہ روز لاہور پہنچا تھا ، آج بلاول بھٹو ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے ، بلاول بھٹو خطاب کے بعد براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے ہوتے ہوئے وزیر آباد پہنچ کر قیام کریں گے ۔لاہور سے نکل کر بلاول مریدکے پھر گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں عوام سے خطاب کریں گے ۔