” یہ کام ہو گیا تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آدھی کردوں گا” وزیراعظم عمران خان نے نیا اعلان کردیا
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس زیادہ جمع ہونے پر تیل و بجلی پر ریلیف دیاگیا، جتنازیادہ ٹیکس جمع ہوگا اتنا ریلیف ملےگا، لندن میں بیٹھےبھگوڑےکاپیسہ لےآیا تو پٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں آدھی کردوں گا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا کہ کوروناکےدوران حکومتی پالیسیوں کی دنیانےتعریف کی، امریکا ،برطانیہ ،جرمنی اورترکی میں ریکارڈمہنگائی ہوئی، پٹرول اورڈیزل 10 روپے سستا کیا ، بجلی کافی یونٹ 5 روپے کم کیا، آج بھی مہنگائی پیپلزپارٹی کےدورسےکم ہے، عمران خان کسی کےسامنےجھکانہ قوم کوجھکنےدےگا۔انہوں نے کہا کہ امریکی جنگ کاحصہ بننے سے 80 ہزارجانیں گئیں، پاکستان کو 100 ارب ڈالرکانقصان ہوا، یورپی یونین سےپوچھتاہوں اس وقت پاکستان کی تعریف کیوں نہیں کی؟ بھارت نےکشمیر سےمتعلق انٹرنیشنل قانون توڑا، بھارت نےکشمیرکی حیثیت ختم کی، کیا اس وقت کسی نے بھارت سےاحتجاج کیا، ہم کیوں آپ کاساتھ دیں کیا ہم آپ کےغلام ہیں؟ 2008 میں پاکستان میں 400 ڈرون حملےہوئے، ہم نےامریکاکی مددکی ہم پر ہی بم برسائے گئے، ڈرون حملوں سےہمارےقبائلی علاقےاجڑگئے، ڈرون حملوں پر 2ڈاکوکیوں نہیں بولتےتھے؟ وزیراعظم نے کہاکہ اس لیےنہیں بولتےتھےکیونکہ ان کاپیسہ باہرپڑاہے، دونوں ڈاکومذمت کرتےتوان کی جائیدادیں منجمدہوجاتیں، جن کےلوگ مرتےتھےوہ ہم سے بدلہ لیتےتھے، عمران خان کےدورمیں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔