مبینہ زیادتی کیس ، ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت میں توسیع
سیشن عدالت نے لڑکی سے زیادتی کیس میں ٹک ٹاکر نبیل عرف بھولاریکارڈ کی عبوری ضمانت میں 8 مارچ تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتازنے بھولاریکارڈ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ نبیل عرف بھولا ریکارڈ سیشن عدالت پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ غالب مارکٹ کے تفتیشی کو تین بار کال کی پر پی ایس ایل کے میچز کی وجہ سے وہ مصروف رہے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کا ناجائز فائدہ مت اٹھائیں، ملزم شامل تفتیش ہوں۔سیشن کورٹ نے پولیس کو بھولاریکارڈ کی گرفتاری سے روک رکھا ہے۔ٹک ٹاکر بھولاریکارڈ پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ لڑکی نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔ عدالت پولیس کو گرفتاری سے روکے، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔