"میں اداکاری نہیں کروں گی” عامر خان کی بیٹی کا اعلان
بالی ووڈ کے فلمی ستاروں کے بچوں کے بارے میں عمومی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں اپنا نام بنائیں گے۔ بہت سے فلمی ستاروں کے بچے بالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان قائم بھی کرچکے ہیں لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر کیے گئے ایک سوال جواب کے سیشن میں آئرا خان نے کہا کہ ان کا اداکاری کی دنیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ فی الحال اپنے کریئر پر فوکس کر رہی ہیں۔بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق آئرا خان مستقبل میں ہدایتکاری کے میدان میں اپنا نام بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کی ہدایتکاری میں پہلا ڈرامہ ‘یوریپیڈس میڈیا’ دسمبر 2019 میں سٹیج کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیچ بھی نظر آئی تھیں۔