تازہ تریناسلامک کارنر

ڈچ فٹ بال لیجنڈ نے اسلام قبول کرلیا

نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فٹ بالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا۔

سابق ڈچ فٹ بالر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا” میرے مسلم خاندان میں شامل ہونے کے جشن کے دوران ملنے والے تمام اچھے پیغامات کا خصوصی شکریہ۔ مجھے دنیا بھر کے تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اسلام میں شامل ہونے پر بہت خوشی اورمسرت ہے، خاص طور پر میری پیاری بیوی صوفیہ جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم مزید گہرائی سے سکھایا ہے۔”انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور اپنے والدین کے رکھے ہوئے نام کلیرنس سیڈورف کو ہی برقرار رکھیں گے ۔ "میں دنیا میں ہر ایک کو اپنی محبت بھیج رہا ہوں۔”

خیال رہے کہ 45 سالہ کلیرنس اب بطور کھلاڑی ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم اب بھی وہ بطور منیجر فٹ بال کے کھیل سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کے دوران نیدرلینڈز کی قومی ٹیم کے علاوہ ریال میڈرڈ، انٹرملان، اے سی ملان بوٹا ٹوگو جیسے فٹ بال کلبز کی نمائندگی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button