اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارباز خان کی علیحدگی کے بعد ان کے بیٹے کی کسٹڈی کا فیصلہ کیسے ہوا؟ ارباز خان نے بڑا انکشاف کر دیا
الی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارباز خان کی شادی شدہ زندگی صرف 17سال ہی چل سکی ا س کے بعد دونوں نے اپنی راہیں الگ کر لیں۔علیحدگی کے وقت بیٹے ارحان خان کی عمر صرف 12سال تھی اس کی کسٹڈی انھوں نے سابقہ اہلیہ کو کیوں دی انھوں نے بتا دیا۔
بھارتی نجی چینل کو دیے گے انٹرویو میں اداکار ارباز خان نے اپنے اس فیصلے کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”اہلیہ سے علیحدگی کے وقت بیٹے کو تحویل میں نہ لینے کی وجہ یہ تھی کہ ارحان اس وقت 12سال کا تھا اور وہ گھر میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ اور محسوس کر سکتا تھا ۔بچے ویسے بھی والدہ کے زیادہ قریب ہوتے ہیں اور ملائکہ ارحا ن کی پرورش کافی اچھے سے کر رہی تھی اس لیے میں نے اسے ملائکہ کے پاس رہنے اور باہمی رضامندی سے یہ طہ پایا کہ ارحان دونوں کے ساتھ رہ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ان کا بیٹا دونوں کے قریب ہے اور اب وہ 19سال کا ہے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے باہر کے ملک گیا ہوا ہے“۔