پاکستان

شہباز گل کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کا مالک اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

حافظ آباد (این این آئی)حافظ آباد میں موٹر وے ایم ٹو پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔شہباز گِل کے ساتھی جابر علی کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شہباز گِل کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی کو ٹکر ماری گئی۔مدعی مقدمے کے مطابق حادثے میں شہباز گِل سمیت 4 افراد زخمی ہوئے اور شہباز گل کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے بعد ٹکر مارنے والی گاڑی میں

سوار ملزمان فرار ہوگئے۔ایف آئی آر کے مطابق اصل ملزمان اور منصوبہ ساز ملزمان کو بے نقاب کیا جائے۔پولیس تھانہ کالیکی نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے نامعلوم مقام پر رکھ کر تفتیش شروع کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button