پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گورنر پنجاب کے فارغ ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی)وفاقی وزی رداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج سے 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے اور نیا گورنر تعینات ہو جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔انہوںنے کہا کہ صدر مملکت وزیر اعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدرمملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے، اگر صدر سمری منظور

نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہتحریک انصاف اسلام آباد کے لیے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے۔اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button