پاکستان

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ۔۔ ترین گروپ کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملکی سیاست میں ہلچل،جہانگیر ترین گروپ نے ن لیگ میں شمولیت پر غور شروع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ن لیگ میں شمولیت پر غور شروع کردیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے ترین گروپ کے ایم پی ایز کا بھی ن لیگ میں شمولیت پر غورکررہے ہیں ۔ملتان سے تعلق رکھنے والے سلمان نعیم کی بھی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے تاہم راجہ ریاض نے تاحال شمولیت سے متعلق فیصلہ نہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین (جے کے ٹی) ایک ہفتے کے اندر باضابطہ

طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گے۔تاہم جہانگیر خان ترین کے میڈیا ایڈوائزر برائے جنوبی پنجاب غضنفر ریحان نے کہا کہ ترین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button