پاکستان

تحریک انصاف کے بعد ن لیگ کا بھی 7 شہروں میں جلسوں کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول جاری کر دیا ، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف اور پارٹی قائدین جلسوں سے خطاب کریںگے ،اٹک میں جلسہ سے مریم نواز خطاب کریں گی ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب کے مطابق خیبرپختو نخوا اور پنجاب میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے علاوہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف اور پارٹی قائدین جلسوں سے خطاب کریں گے۔ شیڈول

کے مطابق 7 مئی کو بشام، شانگلہ، 11 مئی کو صوابی، 6 مئی کو اٹک، 15 مئی کو گجرات، 23 مئی کو اوکاڑہ، 20مئی کو سرگودھا اور 28 مئی کو بہاولپور میں عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button