پاکستان

فواد چوہدری نے اپنی حکومت کے امریکا کیساتھ ’معاہدے‘ کا الزام بھی موجودہ حکومت پر لگادیا

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری موجودہ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے جذبات میں ماضی کی خبر کو اب کی خبر کہہ کر شیئر کربیٹھے۔اپنے بیان میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے۔ فواد چوہدری نے حکومت کوتنبیہ کی کہ اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی کوشش بھی کی گئی تو پوری قوم سراپا ًاحتجاج ہوگی، ساتھ ہی سابق

وفاقی وزیر نے امریکی نشریاتی ادارے کی خبر بھی شیئر کی۔ شیئر کی گئی خبر میں کہا گیا کہ امریکا افغانستان میں فضائی کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے تاہم فواد چوہدری بھول گئے ہیں کہ وہ خبر 23 اکتوبر 2021 کی ہے جب وہ خود حکومت میں تھے اور خبر کے مطابق ان کی حکومت امریکا کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button