نیشنل خبریں

ہندو بہنوں نے کروڑوں روپے مالیت کی زمین عیدگاہ کیلئے عطیہ کردی

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو بہنوں نے والد کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے کروڑوں روپے مالیت کی زمین عیدگاہ کیلئے عطیہ کردی۔بھارت میں مسلم کش فسادات کی ایک لہر جنم لے رہی ہے ایسے میں بزرگہندو بہنوں کا مسلمانوں کو عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی زمین عطیہ کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق باسٹھ سالہ انیتا اور اس کی بہن 57 سالہ سروج کے والد برجنندن پرساد رستورگی 20 سال قبل جنوری 2003 میں انتقال کرگئے تھے۔برجنندن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی چار بیگھا زرعی زمین

عید گاہ کیلئے وقف کریں مگر وہ اپنی خواہش پوری کرنے سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔اب ان کی بیٹیوں انیتا اور سروج کو رشتے داروں سے والد کی خواہش کا علم ہوا تو انہوں نے کاشی پور میں مقیم اپنے بھائی کو والد کی خواہش پوری کرنے پر راضی کیا۔راکیش نے والد کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے ساڑھے تین کروڑ سے زائد مالیت کی چار بیگھا زمین عید گاہ کیلئے عطیہ کردی۔ہندو شہری کا کہنا تھا کہ میری بہنوں کے اقدام سے والد کی روح کو سکون ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button