پاکستانتازہ ترین

حکومت کا عمران خان کے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ انکوائری کمیشن کیلئے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا،انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کریگا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگااس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کیلئے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،کمیشن کے قواعد و ضوابط کابینہ کے آئندہ

اجلاس میں پیش کیے جائیں گے،کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا،تباہ حال معیشت، بیروزگاری، بدترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اور لوٹ مار ہے، عمران خان کے دور میں آٹا،چینی،گھی، دوائی اور کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی،سازشی ٹولہ اب نہیں بچ سکے گا۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عوام سابق حکومت کی 4سالہ نااہلیوں کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں،سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کا جائزہ لے رہے ہیں،نیازی کی نالائق حکومت کی کوتاہیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 4سال کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی بلند ترین سطح کی وجہ عمران خان کی ناقص پالیسیا ں ہیں،سازشی ٹولے نے 4سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد شہبازشریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو اتحادیوں کے چھوڑ جانے پرسازش نظر آنا شروع ہوگئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے جلسوں کا شیڈول گوگی کو بچانے کے لئے ہے،عمران نیازی صبح شام گوگی کو بچانے کے لئے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بیرون ملک سازشکا نہیں بلکہ گوگی کو بچانے کا رونا ہے،اس ٹولے نے 4سال خزانے اور توشہ خانے کو لوٹا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیرونی سازش کے حوالے سے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،انکوائری کمیشن عمران خان کی سازش کو بے نقاب کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ یہ تمام الزام تراشیاں گوگی بچاؤ تحریک کا حصہ ہیں،بیرونی سازش کے الزامات پر تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ آپ کے اتحادی اور 23ممبر آپکو چھوڑ چکے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کمیشن کے قواعد و ضوابط کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے،کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کمیشن کی تجاویز پر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے زیادہ اکاؤنٹ پنجاب میں فرح گوگی کے نام سے کھولے گئے،گوجرانوالہ اور رنگ روڈ پرفرح گوگی نے 200کنال اراضی خریدی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مدینہ کی ریاست کے نام پر لوٹ مار کی گئی،انکوائری کمیشن کی رپورٹ حقائق کو عوام کے سامنے لائے گی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ سی پیک کی رفتار کو سست کیا اور بجلی منصوبوں کو بند کیا،ضمیر فروش ٹولے نے خارجہ پالیسی کو بیچا اور دوست ملکوں کو ناراض کیا،عمران خان کی حکومت نے کشمیر فروشی کی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سازشی ٹولہ اب نہیں بچ سکے گا،آج 4سال بعد عوام کو 2ہفتوں میں سستی چینی اور آٹا مل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی اور ادویات کا بحران عمران خان کی سرپرستی میں ہوا۔ نہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کے لئے تین ہفتے میں اقدامات کیے۔ انہوںنے کہاکہ فرح گوگی کو وزیراعلیٰ پنجاب پر مسلط کیا ہوا تھا،وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ سازشی ٹولہ اب نہیں بچ سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button