
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نےلاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شہر میں لاء اینڈ آرڈر اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بغیر پروٹوکول شہرکے دورے پر نکلے، وزیراعظم نے جیل روڈ،کلمہ چوک، مال روڈ،گلبرگ اور مزنگ کا دورہ کیا، وزیراعظم نے لا ء اینڈ آرڈر اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا، عوام سے محبت نہ ہونےکے باعث پچھلےدور حکومت میں کرپشن عروج پر تھی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ
کو کنٹرول بھی نہیں کیا گیا۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سابق رہنما ن لیگ پرویز ملک مرحوم کےگھر بھی گئے۔ شہباز شریف گاڑی میں موجود عوام کے مسائل سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے شائستہ پرویز ملک اور اہلخانہ سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے علی پرویز ملک سے بھی ملاقات کی۔