نیشنل خبریں

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سدھو موسے والا کے قاتلوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کرتے اور جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں سدھو موسے والا کے قاتلوں کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پس منظر میں گانے کی آواز بھی آرہی ہے۔واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، قاتلوں کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button