عرب امارات میں کم آمدنی والے افراد کیلئے مالی امداد میں دگنااضافہ کردیا گیا
ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے اپنے ہاں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے امدادی پروگرام کو دوگنا کر دیا ہے۔ مالی امداد میں اس دوگنا اضافے سے یہ رقم سات اعشاریہ چھ ارب ڈالر کر دی گئی ہے۔ یہ امدادی رقم خلیجی ممالک کے خاندانوں کے کام آئیگی۔
یڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا باضابطہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا ۔ امدادی رقم میں اضافے کا مقصد افراط زر میں حالیہ اضافے اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی بڑھ جانے والی مشکلات میں کمی کرنا ہے۔واضح رہے افراط زر میں اضافہ خوراک سے لے کر ہر چیز کی قیمت میں بڑھاوے کا باعث بن رہا ہے۔ ایک روز قبل ہی متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی اور دیگر ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس اضافی امدادی رقم سے یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات اور 45 سال سے اوپر کی عمر کے بے روز گار عوام کو خصوصی فائدہ دیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات میں میں اماراتی شہریوں کی تعداد دس فیصد ہے جبکہ دس ملین کی آبادی میں زیادہ تر کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ ان میں سے اکثریت کی تنخواہیں کم ہیں۔ خصوصابلیو کالر جاب کرنے والے سبھی تقریبا غیر ملکی ہیں۔حالیہ مہینوں میں مقامی لوگوں کے علاوہ غیر ملکی کارکنوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہونا چاہیے۔ کیونکہ تقریبا ہر شہری کی روزمرہ کی ضروریات کے اخراجات میں اسی فیصد اضافہ ہو گیا ہے، اس لیے پہلے والی آمدنی میں اضافہ کیا جائے،