پاکستان

ضمنی الیکشن ، ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے چودھری پرویزالٰہی نے خصوصی ٹاسک سونپ دئیے

لاہور(این این آئی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ترجمان ڈاکٹر زین علی بھٹی اور اکرم بٹ کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دئیے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ اور تحریک انصاف کو عوام میں مقبولیت حاصل ہے،

لوگ ان جعلی حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگی عہدیداروںکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع جن میں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں

اس میں بھرپور شرکت کریں، کارنر میٹنگ، جلسے جلوس منعقد کیے جائیں اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی عہدیدار اور کارکن ضمنی الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر دل و جان سے محنت کریں۔

ترجمان چودھری پرویزالٰہی ڈاکٹر زین بھٹی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہم پوری محنت لگن سے ضمنی الیکشن میں

الیکشن مہم چلائیں گے اور اس سلسلہ میں ہر ضلع میں مسلم لیگی کارکنوں کی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button