جون میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں پاکستانیوں نے کتنی بڑی رقم جمع کروائی ، اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں
کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 25 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے جو مئی کے مقابلے میں 32 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک جمع کرائی گئی مجموعی رقم 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 22 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2022 تک کے اعداد و شمار کے مطابق 175 ممالک میں موجود پاکستانیوں نے تقریباً 4 لاکھ 29 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے جبکہ مجموعی طور پر جمع کرائی جانے والی رقم کا حجم 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک اوور سیز پاکستانیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پْرعزم ہے ، حکومت اور اسٹیٹ بینک اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔