پاکستان

عمران خان کے خلاف صرف غم و غصہ کافی نہیں ، بیان بازی کے پیچھے سازش کا پتہ لگایا جائے،جے یو آئی

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کے اداروں کے خلاف بیان بازی پر کہ ہے کہ صرف غم و غصہ کافی نہیں ، اداروں کے خلاف اس قسم کی بیان بازی کے پیچھے سازش کا پتہ لگایا جائے

۔اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ تسلسل سے عمران نیازی کا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناکر کمزور کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ذہنی طور پر نشونما نہ پانے والی بیماری کا شکار ہے۔انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد دفاعی اداروں کو تباہ کرنے کا مکروہ کھیل کھیل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور ادارے واضح کریں کہ نیازی کے پیچھے کون سا نیٹ ورک ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت فوری عمران نیازی کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔اسلم غوری نے کہاکہ اس قسم کے بیانات پر آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے کاروائی کی جائے ورنہ لاڈلا ہونے کا تصور مضبوط گہرا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کا ایجنڈا کھل کر سامنے آچکا ،ملک توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ جے یو آئی نیازی فتنے کا بھر پور مقابلہ کرے گی حکومت کی طرح قوم کی بھی جان چھڑائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button