پاکستان

گھر میں ایل ای ڈی پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی ریاست اتر پردیس میں اچانک ایل ای ڈی ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مونیکا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہ دوسرے کمرے میں تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ پورا گھر ہل گیا تھا جبکہ جس دیوار پر ایل ای ڈی آویزاں تھا وہ ٹوٹ گئی۔اس افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں کمرے میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button