تازہ ترینلائف سٹائل

دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں 70 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی شرکت پر پابندی لگادی، وجہ ایسی کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں 70سال سے زائد عمر کے لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی۔ دی سن کے مطابق اس دلہن نے اپنے اس فیصلے کے متعلق ویب سائٹ ’Reddit‘ پر صارفین کو بتایا ہے۔ وہ اپنی پوسٹ میں لکھتی ہے کہ 70سال سے زائد عمر کے لوگ بہت افسردہ رہتے ہیں اور ڈپریشن کے شکار لگتے ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ تقریب میں مہمانوں کی توجہ مجھ سے ہٹ کر ان عمر رسیدہ لوگوں کی طرف ہو، لہٰذا میں نے ان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دلہن لکھتی ہے کہ ”میرے اس فیصلے کو میری فیملی اور دوست احباب میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اب آپ لوگ ہی بتائیں کہ کیا مجھے حق نہیں پہنچتا کہ اپنی شادی کے دن میں اپنی مرضی چلا سکوں؟“ دلہن نے یہ پوسٹ انٹرنیٹ صارفین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کی تھی تاہم یہاں بھی لوگوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔اکثر صارفین کمنٹس میں اسے ایک خودغرض خاتون قرار دے رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”تم ایک بدتر انسان ہو۔ اگر میں تمہارا رشتہ دار یا دوست ہوتا تو اس حرکت پر تمہاری شادی سے انکار کر دیتا۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button