پکوان

نوڈلز ڈوسا

نوڈلز ڈوسا بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت : 15 منٹ

Related Articles

پکانے کا وقت : 20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے : 4 افراد

Ingredients – اجزاء

1 : انسٹنٹ نوڈلز ایک پیکٹ
2 : نمک حسب ذائقہ
3 : انڈا ایک عدد 4 : میدہ آدھی پیالی
5 : چاول کا آٹا آدھی پیالی
6 ‌: کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 :‌ کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ
8 : کارن فلار ایک کھانے کا چمچ
9 :‌ ہری پیاز ایک سے دو عدد
10 :‌ گاجر ایک عدد
11 : بند گوبھی آدھی پیالی
12 : سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
13 :‌ سرکہ ایک کھانے کا چمچ
14 :‌ کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

1 : انسٹنٹ نوڈلز کو آدھی پیالی گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
2 :‌انڈا پھینٹ کر اس میں میدہ،چاول کا آٹا،نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر ملائیں۔
3 : پھر اس میں بھگو کر رکھے ہوئے نوڈلز شامل کرکے (اگر ضرورت محسوس کریں تو تھوڑا سا پانی ملا لیں) گاڑھا سا آمیزہ تیار کر لیں۔
4 :‌ نان اسٹک فرائنگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر آدھی پیالی آمیزہ پھیلا کر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
5 : اسی طرح تمام ڈوسے بنا کر رکھ لیں۔
6 : پھر فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تمام باریک کٹی ہوئی سبزیوں کو تیز آنچ پر فرائی کریں۔
7 : پھر اس میں نمک،کالی مرچ،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر ملائیں اور آخر میں کارن فلار چھڑکتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں۔
8 :‌ اس غذائیت بھرے ڈوسا میں سبزیوں کا مکسچر ڈال کر رول کر لیں۔
9 : شام کی چائے یا ناشتے پر اس جھٹ پٹ بننے والے منفرد ڈوسا کو انجوائے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button