تازہ تریننیشنل خبریں

پنجاب حکومت نے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس میں کتنا اضافہ کر دیا ؟ بڑی خبر

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس میں اضافہ کر دیاہے ،حکیموں اور ہومیو پیتھک کلینکس کے لائسنس بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکیم کلینک اور ہومیو پیتھک کلینک ،نرسنگ میٹرنٹی ہومز اور فیملی فزینشنز کلینک کی لائسنس فیس 5 ہزار سے دس ہزار ، ڈینٹل کلینک کی لائسنس فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار ،پیتھالوجی لیب کی لائسنس فیس 10 ہزار سے 50 ہزار کر دی گئی ، کولیکشن سینٹرز والی لیبز کی لائسنس فیس 15 ہزار سے 50 ہزار،ایکسرے اور ایمیجنگ سینٹرز کی فیس بھی 10 ہزار سے 50 ہزار کاسمیٹک ، ہیر ٹرانسپلانٹ اور لائیو سیکشن کلینک کی فیس 25 ہزار سے 75 ہزارکردی گئی ہے ، جبکہ 300 سے زائد بستر والے نجی ہسپتالوں کے لائسنس کی فیس آٹھ لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button