لاک ڈاؤن میں شادی، زمین بیچ کر ہنی مون لیکن پھر دلہن نے دولہے کو بڑا جھٹکا دے دیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک لٹیری دلہن نے نوجوان سے شادی کرکے اس کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ چھتر پور میں پیش آیا جہاں کا نوجوان کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے سٹیشن پر چائے بیچنے والی اوشا پال نامی خاتون کی محبت میں گرفتار ہوا۔ دونوں کے درمیان کچھ عرصہ معاشقہ چلتا رہا اور پھر انہوں نے شادی کرلی۔ نوجوان نے اپنی گاؤں کی زمین بیچی اور بیوی کو ہنی مون پر لے گیا۔ واپس آکر اس نے اپنی دلہن کو زیورات اور دو لاکھ روپے کی نقدی دی۔نوجوان کے مطابق ایک دن وہ بازار سے کچھ سامان لینے گیا تو پیچھے سے اس کی بیوی پیسے اور زیورات لے کر غائب ہوگئی۔ اس نے کہا کہ نہ تو اس کی بیوی واپس آرہی ہے اور نہ ہی زیورات اور نقدی واپس کر رہی ہے۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق اس سےشادی کرکے اسے لوٹنے والی خاتون پہلے سے شادی شدہ اور بال بچے دار ہے۔نوجوان نے پولیس کو اندراجِ مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔