تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کردیا
اقوام متحدہ (طاہر چوہدری سے) پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا شکریہ ادا کیا ہے. اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کا اتحاد (یو. این. اے. او. سی )، سلامتی کونسل، اور خاص طور پر چین کے اقوام متحدہ میں سفیر ژانگ جون کو، جنہوں نے سیکیورٹی کونسل کو پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے پر پریس بیان تجویز کرنے پر تحسین کی. اس ماہ، مارچ میں سیکیورٹی کونسل کی صدر متحدہ اور متحدہ عرب امارات کی سفیر کی کوششوں کو بھی سراہا، جنھوں نے اس پر اتفاق رائے پیدا کرایا اور پشاور میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کے لیے بیان جاری کروائے.