تازہ تریندلچسپ و عجیب

تین باتوں کی وجہ سے مرد کی محبت ختم ہوجاتی ہے اور وہ عورت کو چھوڑدیتاہے

ضرورتوں اور خواہشوں میں بس اتنا فرق ہوتا ہے ضرورت سب کی پوری ہوتی ہے۔ اور خواہشیں بادشاہوں کی بھی پوری نہیں ہوتی۔توہمیں کبھی بھی نا پتاچلتا کہ صبر کیا ہے ، دعا کیا ہے امید کیا ہے ، حوصلہ کیاہے ، لگن کیا ہے ، بھروسہ کیا ہے رکاوٹ کیا ہے دوستی محبت اور سارے رشتے کیا معنی رکھتے ہیں۔ عورت کا بھروسہ جیت کر اس کا دل توڑنے والا انسان انتہائی کمینہ ہوتا ہے۔

کسی سے خاموش محبت کرنا کوئی بہت بڑی بات نہیں مگر کسی سے محبت کرکے اسے بتا کر اک طرفہ محبت کرنا کمال ہے۔ عشق محبت اور لاحاصل کی چاہ میں میں نے عمر کا انتہائی شاندار وقت برباد کردیا۔ عورت کے دل کے اندر جو جھانک کر اس کا ہر خواب دیکھ سکے وہی اسکا اصل حقدار ہوتاہے۔

کسی کی فرسٹ چوائس ہونا نہ ہونا آپ کے اختیار میں نہیں ہوتا مگر کسی کی لاسٹ چوائس رہنا آپ کے اختیار میں ہے جو شخص آپ کو اچھا لگتا ہے ہوسکتا ہے آپ کے ملنے سے پہلے وہ ایک یا ایک زیادہ بار کسی کی محبت میں “مبتلا” رہ چکا ہو۔ اس پر آپ کا زور نہیں چل سکتا آ پ کسی کاماضی نہیں بدل سکتے ہاں یہ ضرور کرسکتے ہیں کہ آپ سے ملنے کے بعد اسے کسی اور سے ملنے کا شوق نہ رہے

یہ آپ کے اختیار میں ہے۔ خواہشات اور حسرت رکھنا برا نہیں ہے کسی نامحرم کے محرم ہونے کی دعا کرنا گن اہ نہیں ہے ۔ خواب دیکھنا جرم نہیں ہے ہم سب خواب دیکھتے ہیں کچھ حاصل ہوجاتے ہیں کچھ لاحاصل رہتے ہیں خواب دیکھنا حق ہے ہمارا۔باقی تو ا س کی رضاہ وہ پورا کرے یا ادھورا چھوڑ دے ۔ بس سب قبول ۔ کائنات میں بہترین جوڑے وہ ہیں ۔ جو ایک دوسرے کو ایمان کی طرف لائیں اور ایک دوسرے کے لیے جنت میں جانے کا سبب بنیں ۔ میں کسی کو بددعا تو نہیں دیتی مگر پتہ نہیں کیا ہے

جو لوگ میرے ساتھ برا کرتے ہیں میرے سامنے ہی کچھ عرصے بعد ان کے ساتھ بہت برا ہو جاتا ہے اور مجھ سے چھینی گئی چیز اگلے بندے کے پاس بھی نہیں رہتی کبھی بھی بہت ڈر لگتا ہے۔ خود سے اور اس بات پر مکمل یقین کرنے کو دل چاہتا ہے کہ انسان کا صبر اگلے انسان پر بہت بھاری پڑتا ہے۔ مرد کا عشق عورت کی محبت سے کئی گنا مضبوط ہے ۔

عورت محبت کرلے تب بھی رسم ورواج کی زد میں کسی اور کے ساتھ گھر بسا لیتی ہے۔ لیکن مرد اگر عشق کرلے تو وہ اس عورت کوکبھی کسی دوسرے مرد کے لیے نہیں چھوڑتا کیونکہ یہ اس کی انا برداشت نہیں کرتی۔ تین باتوں کی وجہ سے مرد کی محبت ختم ہوجاتی ہے۔ اور وہ عورت کو چھو ڑ دیتا ہے۔

پہلی بات جب عورت مردکو ہر وقت میسررہتی ہے۔ دوسری بات: جب عورت مرد کو یقین دلاتی ہے۔ کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ تیسری بات: جب مرد کی غلط بات بھی مانی جائے تو اس کا تجسس ختم ہوجاتا ہے۔ بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جن کے جواب میں صرف “ٹھیک ہے” کے علاوہ کچھ نہیں ہوتے کہہ سکتے حالانکہ وہ کسی طرح سے بھی ٹھیک نہیں ہوتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button