تازہ ترینصحت و زندگی
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آنے لگی
کورونا وائرس کی پانچویں لہر کا زور ک مہونے لگا ، ملک میں 24 گھنتے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 2.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
خونی وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ، وائرس کے باعث پاکستان میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار 272 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 756 نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 70 ہزار 261 ، پنجاب میں پانچ لاکھ دو ہزار 844 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 17 ہزار 187 ، بلوچستان میں 35 ہزار 388 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643 ، آزاد جموں و کشمیر میں 43 ہزار 114 کیسزرپورٹ ہوئے ۔