وزیراعظم کی یورپی یونین پر تنقید کے بعد سینئر صحافی اسد علی طور روس اور یورپی یونین کیساتھ ایکسپورٹ کی تفصیلات سامنے لے آئے
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز میلسی سے خطاب میں یورپی یونین کے سفیر کی طرف سے خط لکھے جانے پر تنقید کی تھی جس کے بعد اب صحافی اسد علی طور یورپی یونین، امریکہ اور روس کیساتھ ہونیوالی برآمدات کی تفصیلات سامنے لے آئے۔
ٹوئٹر پر صحافی اسد علی طور نے لکھا کہ پاکستان کی یورپی یونین کی برآمدات کا حجم 6.92 بلین ڈالرز ، امریکہ کا 3.82 بلین ڈالرز جبکہ روس کا 277 ملین ڈالرز ہے ۔
اسد طور نے لکھا کہ ہم یورپی یونین ، امریکہ اور روس سے حاصل ہونے والی آمدن میں فرق واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں ۔
#Pakistan’s exports to EU: $6.92 billion
US: $3.82 billion
Russia: $277 million only!
See the difference in earnings we have from European countries/US and our volume of earning from Russia. Establishment’s “selected” genius PM is bashing EU/US for the sake of Russia, just wow!— Asad Ali Toor (@AsadAToor) March 6, 2022