تازہ ترینلائف سٹائل

مولانا فضل الرحمان سے سوال کرنے کا موقع ملا تو شائستہ لودھی کیا پوچھنا چاہیں گی؟ جواب انتہائی دلچسپ

معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس دوران ان کے سامنے کچھ سوالات رکھے گئے جن کا اداکارہ کو جواب دینا تھا، اُن سے پوچھا گیا اگر بطور صحافی کسی سے سوال پوچھنے کا موقع ملے تو نام کے حساب سے کس سے کیا سوال پوچھیں گی ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیے جانے پر انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں گی کہ ’سر کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ آپ صدر بن سکتے ہیں؟‘۔ شائستہ لودھی کا کہناتھاکہ اگر نوازشریف کے گھر جانے کا موقع ملا تو دستانے، اداکارہ وینا ملک کے گھر خوشبو اور شیخ رشید کے گھر مزے دار کھانا لے جائیں گی ۔ شائستہ لودھی نے بتایا کہ وہ ایک بار اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخ رشید کے گھر گئیں تو انہوں نے مزیدار کھانے کھلائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button