تازہ ترینلائف سٹائل

پری زاد کی شوٹنگ بارے عروہ حسین نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ عروہ حسین کو ڈرامہ سیریل پری زادمیں کام کرنے کے لیے ان کوسال کی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ پری زاد کی شوٹنگ پچھلے سال رمضان میں جاری تھی اور ہم نے رمضان اکٹھے گزارا تھا، اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنے رمضان کی مصروفیت کے بارے میں بتایا کہ وہ رمضان مبارک میں بھی کام میں مصروف رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 30سالہ اداکارہ نے حال ہی میں مشہور ڈرامہ سیریل پری زاد میں لیلہ کا کردار ادا کیا تھا جو ڈرامے کے دوسرے مرکزی کردارسیٹھ بہروز (نعمان اعجاز)کی اہلیہ کا تھا۔اس کردار کو لوگوں کے درمیان مقبولیت بھی حاصل ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ” روزے کی حالت میں کام کرنا آ پ کو روحانی تسکین دیتا ہے“۔یاد رہے کہ پری زاد کی کاسٹ میں مشہور اداکار شامل تھے جن میں احمد علی اکبر، یمنی زیدی، اشنا شاہ، عروہ ھسین ،صبور علی ،مشعل خان اور نعمان اعجاز شامل تھے۔واضح رہے کہ ان دنوں اداکارہ ڈرامہ بدذات اور امانت میں سکرین پر کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button