تازہ تریننیشنل خبریں

ایک ہی دن میں 1500روپے اضافہ ،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں آج سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور 1500 روپے اضافےکے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 141 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button