پاکستان

حمزہ شہباز کو دھچکا!گورنر پنجاب نےدبنگ اعلان کر دیا

گورنر پنجاب نے کہا کہ فیصلہ حق میں آئے یا مخالف، عدلیہ اور معزز جج صاحبان کا احترام سب پر لازم ہے، اگر کوئی اس آئینی ادارے کی بدنامی کا باعث بنے گا یا آئین شکنی کرے گا تو اس کے خلاف قانون حرکت میں ضرور آئے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ آئینی

عہدے دار کی حیثیت سے آئین و قانون کا تحفظ میری ذمہ داری ہے،سب کا کردار اور عمل قوم کے سامنے ہے،پنجاب میں جاری آئینی، قانونی اور سیاسی بحران پر کئی لوگوں نے اپنا منجن بیچنے کے لیے دکانیں اور ریڑھیاں لگالی ہیں، صوبہ پنجاب بحران کا شکار ہے، لہٰذا دوسرے آئینی عہدیداروں کو آئین و قانون پر عملدرآمد کرنے کا کہنا کوئی جرم یا آئین

شکنی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button