پاکستانٹاپ ٹین

پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر، آٹا مہنگا ہو گیا 20 کلو کا تھیلا کتنے کا ملے گا؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری گندم کا کوٹہ بند ، 20کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے کا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیا ہے مارکیٹ سے گندم خریدی جارہی ہے اس وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا1300 روپے کا ہو گیاہے ، جنوبی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے کا ہو گیاہے ، نئی گندم 2300 روپے من

مل رہی ہے ، گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ماہ مقدس میں عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائےگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button