پاکستان
عید الاضحی ،ضمنی انتخابات ،انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان
لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کردئیے۔
اعلامیے کے مطابق امتخانات عیدالاضحی اور ضمنی انتخابات کی چھٹیوں کے باعث امتحانات ملتوی کیے گئے۔
پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے 8جولائی کو ہونے والے ہسٹری،جیوگرافی سمیت8امتحانات کو29 جولائی پر منتقل کردیا گیا۔17جولائی کو ضمنی انتخابات کے باعث18،16جولائی کے امتحان بھی ملتوی کردیئے گئے۔
16جولائی کو ہونے والے سوکس،فلاسفی سمیت 3امتحانات اب 27جولائی کو لیے جائیں گے۔محکمہ ہائیرایجوکیشن حکام کے مطابق 18جولائی کو ہونے والا انگریزی کا پرچہ28 جولائی کو ہوگا۔