پاکستان

ایران چند ہفتوں میں جوہری بم بناسکتاہے، امریکی ایلچی کا دعویٰ

واشنگٹن(این این آئی)امریکاکے ایران کے لیے خصوصی ایلچی راب میلی نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے پاس چندہفتوں کے اندر جوہری بم بنانے کے لیے کافی یورینیم موجود ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چیزہوگی جس کے بارے میں ہم جانتے ہوں گے، ہم دیکھیں گے اور جس پر ہم آپ کے تصور کے مطابق زبردست رد عمل ظاہر کریں گے۔

اگرچہ انھوں نے دعوی کیا کہ ایران نے ابھی تک اپناہتھیارسازی پروگرام دوبارہ شروع نہیں کیا جس سے جوہری بم تیار کیا جاسکے لیکن انھوں نے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام میں ملک کی تشویش ناک پیش رفت پراپنے خدشات کا اظہار کیا۔

امریکی ایلچی نے اس حوالے سے ایران پرالزام لگایا کہ وہ ایسے مطالبات پیش کررہا ہے جن کاجوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں اور یہ تووہ چیزیں ہیں جو وہ ماضی میں چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button