رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اچھے دوست کی کیا نشانیاں بتائی ہیں
اچھے دوست کی تین نشانیاں کیا ہیں؟ نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد مبارک ملاحظہ کیجئے: (1) اچھا ہم نشیں وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آئے اور (2) اس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں اضافہ ہو اور (3) اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔ (جامع صغیر، ص 247، حدیث: 4063) ۔
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نیک ساتھی اور برے ساتھی کی مثال مشک بیچنے والے عطار اور لوھار کی سی ھے۔۔۔ مشک بیچنے والے کے پاس سے تم دو اچھائیوں میں سے ایک نہ ایک ضرور پالوگے۔۔ ۔یاتو مشک ھی خرید لو گے ورنہ کم ازکم اس کی خوشبو تو ضرور ھی پاسکو گے۔ لیکن لوھار کی بھٹی یا تمہارے بدن اور کپڑوں کو جھلسا دے گی ورنہ بدبو تو اس سے تم ضرور پالو گے۔۔۔ صحیح البخاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ ان النبی ﷺ قال:’’الرجل علیٰ دین خلیلہ فلینظر احدکم من یخالل‘‘ یعنی
آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کی روش پر ہوتا ہے۔پس تم میں سے ہر ایک شخص کو یہ ضرور دیکھنا چاہئے کہ وہ کس سے دوستی کررہا ہے۔ اور مسند احمد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں :’’ المرء علیٰ دین خلیلہ فلینظر احدکم من یخالل‘‘ یعنی آدمی اپنے دوست کے طریقہ پر ہوتا ہے.