اسلامک کارنر

وظیفوں کا سرتاج وظیفہ ، ایک بار کر کے دیکھو، زندگی بھر غیب سے لاکھوں کا رزق عطا کیا جاتا رہے گا

اللّہ تعالیٰ کی پاک اور لاریب کتاب قرآن مجید میں آیا ہے اِنَّہ‘ مِنْ سُلَیْمَانَ وَاَنَّہ’ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔ ( سورۂ النمل: ۳۰ ) ترجمہ : یہ ( خط) سلیمان علیہ السّلام کی طرف سے ہے اور اللّہ پاک کے اسم مبارک سے آغاز کرتا ہوں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے ۔ حضرت سلیمان علیہ السّلام نے اپنے خط کا آغاز اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ہی کیا ۔ اسی طرح حضرت نوح علیہ السّلام کی کشتی

کے چلنے کا تذکرہ قرآن مجید میں کیا گیا ،تو اللّہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ۔ قَالَ ارْکَبُوْ فِیھَا بِسْمِ اللّہ مَجرِھَا وَمُزسٰھَا ۔( سورۂ ہود : ۴۱ ) ترجمہ : اللّٰہ نے فرمایا ، اس میں سوار ہوجاؤ اللّہ کے نام سے ، اس کا چلنا بھی ہے اور اس کا رُکنا بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گویا کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہو ، تو اللّٰہ کا نام لینا اور اس سے شروع کرنا انبیاعلیہم السّلام کی سنت مبارک ہے ۔ یوں اس کام میں برکت پیدا ہوجاتی ہے ۔ جب نبی پاک حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم بھی کوئی کام کرتے ، تو اس کی ابتدا اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے فرماتے ، آپ صلی اللّہ علیہ وسلم نے مختلف فرمانرواؤں کے نام خطوط لکھے ، تو ان کا آغاز بھی اللّہ تعالیٰ کے نام سے ہی کیا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کس قدر اہمیت کی حامل ہے ۔ رسول پاک صلی اللّہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دروازہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو۔ چراغ

گل کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو، برتن ڈھانپتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو اور مشک کا منہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو ( الجامع الا حکام القرآن ۹۸) علامہ قرطبیؒ نے لکھا ہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا ، وضوکرنے ، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر ( صحیح ) کام کرنے سے پہلے بسم اللّہ پڑھنا مستحب ہے ۔ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے فضائل و فوائد ۔ ہر مشکل اور ہر حاجت کے لیے :۔ * جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا مانگے ۔ پھر ایک ہزار اسی طرح پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دُعا کرے ۔ اسی طرح بارہ ہزار پورے پڑھے ، تو انشاءاللّہ ہر مشکل سے نجات اور ہر حاجت پوری ہوگی ۔ * بسم اللّہ کے حروف کے عدد 786 ہیں ۔ جو شخص اس عدد کے موافق سات روز

تک متواتر بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا کرے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا کیا کرے ۔ تو انشاءاللّہ مقصد پورا ہوگا ۔تسخیر قلوب :۔ * جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ چھ سو مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے ، تو لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت و عزت ہوگی ، کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا ۔ حفاظت از آفات :۔ * جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو 100 مرتبہ پوری بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے ، ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا ۔ چوری اور شیطانی اثرات سے حفاظت :۔ * سونے سے پہلے 21 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں ، تو چوری اور شیطانی اثرات سے اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا ۔ ظالم پر غلبہ :۔ * کسی ظالم کے سامنے 50 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر جانے سے اللّہ تعالیٰ اس کو مغلوب کرکے اس کو غالب کر دیں گے ۔ ذہن اور

حافظہ تیز کرنے کے لیے :۔ * 786 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پانی پر دم کرکے طلوع آفتاب کے وقت پینے سے ذہن کھل گائے گا اور حافظہ قوی ہوجائے گا۔کھیتی کی حفاظت اور برکت کے لیے :۔ * 101 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر کھیت میں مخصوص جگہ دفن کر دے ، تو کھیتی تمام آفات سے محفوظ رہے گی اور اس میں برکت ہوگی ۔ حفاظت اولاد : ۔ * جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں ، وہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 61 مرتبہ لکھ کر تعویز بنا کر اپنے پاس رکھے ، تو بچے محفوظ رہیں گے ۔ حکام کے لیے :۔ * بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کسی کاغذ پر 500 مرتبہ لکھے اور اس پر 150 مرتبہ بسم اللّہ پڑھے ۔ پھر اس تعویز کو اپنے پاس رکھے ، تو حکام مہربان ہوجائیں گے اور ظالم کے شر سے محفوظ رہے گا ۔درد سر کے لیے :۔ * 21 مرتبہ لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر پر

باندھ دیں ، تو دردِ سر جاتا رہے گا ۔ * اگر کوئی شخص دنیا و آخرت کے مصائب سے بچنا چاہے ، تو بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا کثرت سے ورد کرے ۔ * ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ایک مرتبہ پڑھے ، اللّہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں دس ہزار نیکیوں کا ثواب درج کرتے ہیں ، دس ہزار گناہ محو ہوجاتے ہیں اور دس ہزار درجات بلند ہوتے ہیں ۔ * اگر بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 70 مرتبہ کفن پر لکھ دیا جائے ، تو میت قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گی اور منکر و نکیر سوال کرنے میں سختی نہ کریں گے ۔* 21 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے کے سبب چوری ، آگ ، ناگہانی موت اور ہر قسم کی آفت و بلا سے حفاظت نصیب ہوگی ۔ * 35 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لکھ کر گھر میں لٹکا دی جائے تو شیطان و جن اس گھر میں داخل نہ ہوسکیں

گے ۔ ہر ضرورت اور مشکل کے لیے :۔ * بعد نماز سنت فجر اگر کوئی شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 90 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ہمیشہ ورد میں رکھے ، انشاءاللّہ کوئی مشکل پیش نہ آئے گی ۔ جب بھی ضرورت کے وقت پڑھے گا ، ہر مقصد میں کامیابی اور مشکل آسان ہوگی ۔ مالی پریشانی سے بچنے کے لیے : ۔ * اگر ہر نماز کےبعد سورۃ فاتحہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سمیت 21 مرتبہ پابندی سے پڑھ لیا کریں ، تو آپ کبھی بھی مالی پریشانی سے دو چار نہیں ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button