عمران خان کی پلاننگ نے کام دکھا دیا، نمبر گیم کی دوڑ میں اہم ترین وکٹیں حاصل ہو گئیں
لاہور (آن لائن، این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے 5 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں پارٹیوں کے اراکین کی تعداد کے حوالے سے پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے پانچ اراکین نے مخصوص نشستوں
پرحلف اٹھا لیا ، حلف اٹھانے والوں میں تین خواتین اور اقلیتی اراکین شامل ہیں ،نئے اراکین اسمبلی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے حلف لیا۔پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ساڑے دس بجے سپیکر چوہدری پرویز الہی کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میں ممبران کی بہت کم تعداد ایوان میںموجود تھی اور اجلاس میں موجود ارکان کا تعلق اپوزیشن سے ہی تھا کوئی بھی حکومتی ممبر اجلاس میں شریک نہیں ہوا، اس موقع پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پان نئے ارکان اسمبلی سے حلف لیا گیا ،حلف سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے لیا۔بعد ازاں ایوان میں خواتین اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا حق چھین کرلیا پی ٹی آئی ممبران بہت مخلص کارکن ہیں نہ جھکیں گے نہ بکیں گے، جو مخصوص نشستوں پر پہلے منتخب ہوئے تو انکا کردار افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی کے رکن خیال کاسترو نے کہا کہ پانچ ممبر ہماری طاقت میں اضافہ کریں گے امید ہے لوٹوں کو نیند نہیں آئی جو نئے آئے ہیں ،وہ دن دور نہیں جب بائیس جولائی کو سپیکر سے ہٹا کر وزارت اعلی کی کرسی پر لائیں گے، سعدیہ سہیل رانا پی ٹی آئی کی گلو بٹ ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بارہ کروڑ عوام کو مبارک باد جو میرٹ جو فروخت کرتے رہے اسے ہمیشہ کیلئے آج دفن کر دیا ہے،ہم نے زبردست طریقے سے ناک آئوٹ کیا، جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا مستقبل کا راستہ دکھائے گا جو وفادار لوگ ہیں وہ کہاں ہوں گے،
ہماری حکومت میں بے وفا لوگوں نے سب سے زیادہ انجوائے کیا، بائیس جولائی کو آپ کو وزیر اعلی کی کرسی پر دیکھیں گے، بائیس جولائی کو نیا پاکستان چھین کر لیں گے، حق و سچ آواز اٹھانے والوں پر فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے اس کی مذمت کریں گے۔ سپیکر چوہدری پرویز الہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علی عباس سے صبح پانچ بجے رابطہ ہوا،چار سال علی عباس کو محنت کرتے دیکھا ہے،نصر اللہ دریشک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
،پرویز مشرف کی اسمبلی بھی بہت مشکل اسمبلی تھی جس میں کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر اختر علی ملک نے کہا کہ جو شب خون مار کر ایوان میں آتے ہیں اس پر وائٹ پیپر شائع کرنا چاہئیے، ضمنی الیکشن کا ماحول بہت بہتر ہے تمام ایم پی ایز تمام حلقوں میں جائیں ہماری خواہش ہے کہ آپ وزیر اعلی کی کرسی پر بیٹھیں۔سمیرا احمد نے کہا کہ جو لوگ نئے ایوان میں آئے انہوں نے اپنی زندگی پارٹی کیلئے وقف کی، ایم پی اے بعد میں لیکن ہم نمائندے عمران خان
کے پہلے ہیں، علی عباس کا کردار اچھا ہے خواتین کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرلیتے ہیں ،آخر تک لڑتے ہیں آپکا کردار بھی تاریخی ہے آپکو وزیر اعلی ضرور دیکھیں گے۔ سپیکر پرویز الہی نے ایوان میں مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مطلب علی عباس چار خواتین کو اچھا ہینڈل کر لیں گے،ان کا یہ کہنا تھا کہ چیچہ وطنی میں جلسہ بہترین رہا وہاں سے ضرور کامیاب ہوں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کئی بار
تکلیف ہوتی آپ حمزہ شہباز کو پروڈکشن آرڈر سے رہائی دلواتے تھے، آپ نے منصفانہ طریقے سے اسمبلی چلائی انہیں شرم آنی چاہیے ،آج ناجائز حکومت میں بیٹھ کر کردار شرمناک ہے ، وہ ووٹ کو عزت کے بجائے بے عزتی کرتے ہیں، کل چیچہ وطنی میں لوگ پانچ پانچ گھنٹے بارش میں کھڑے ہوکر عمران خان کی تقریر سنتے رہے، امید ہے ہم ساری سیٹیں نکالیں گے کیونکہ روشنی پی ٹی آئی میں ہی ہے، کہتے رہے پیٹرول پر ایک روپیہ نہیں بڑھائیں
گے لیکن ڈیڑھ سو روپے ہیٹرول بڑھا دئیے، الیکشن کمیشن کی ہدایات کو نظر انداز کیاجارہاہے، بجلی بل بہت بڑی زیادتی ہے اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی ہیں ،سترہ جولائی کے بعد بیس بھی ہمارے رکن ہوں بے آپکی حکومت ہوگی ، اس جنگ میں عمران خان کی ٹیم صف اول پر کھڑے ہوکر لڑیں گے۔طلعت نقوی نے پانچ نئے ممبران کو مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ حکیم عادل شیخ کو پولیس نے اٹھایا بارہ کروڑ عوام کو تھپڑ مارا ،کورٹ
کیسز میں وکلا اور اراکین نے بہت محنت کی۔ صمصام بخاری نے کہا کہ جو گئے ہیں وہ عزت کھوچکے اور جو آئے ہیں وہ عزت بنا کر آئے کل کے جلسے جیسا جلسہ ساری زندگی میں نہیں دیکھا ،لوگ چل کر جلسے میں گئے ٹرانسپورٹ پولیس نے روک لی تھی ،کل پولیس والے ہمارے ساتھ سیلفی لیتے رہے ،پولیس کہتی رہی اب معطل کریں یا نوکری سے نکالیں حق کا ساتھ ضرور دیں گے ۔میڈیا بلیک آئوٹ بیشک کرلیں لیکن عمران خان کو دلوں
سے نہیں نکالا جاسکتا ،سرکاری افسران اور اساتذہ کو بلا بلا کر یقین دہانیاں حکومت لے رہی ہے ،ہم سترہ کو اور پھر بائیس کو جیتیں گے۔میاں محمود الرشیدنے کہا کہ عالمی سمیت دیگر سروے رپورٹس میں ضمنی انتخابات میں سب سے آگے ہے20 نشستوں ہر ضمنی انتخابات میں ہی ٹی آئی جیت رہی ہے،ہمارے بینرز اور فلیکسز سرکاری اداروں کے ملازم اتار رہے ہیںہم لڑائی نہیں چاہتے لیکن ہمارے کارکن بہت مشتعل ہیں،اگر یہ سرکاری ملازم اور
افسران باز نہ آئے تو ہمارے کارکن ان کی مرمت کرنے کے لئے تیار ہیں17 جولائی کو ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد 22 جولائی کو آپ وزیر اعلی کا انتخاب جیتیں گے۔سپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شریفوں نے ہمیشہ دو نمبر کام کیا ہے ،مختلف علاقوں میں خواتین حلقے میں جارہی ہیں انہیں کہیں اپنے بوتھ سے نہیں ہلنا ،رزلٹ لئے بغیر کوئی نہیں اٹھے گا۔رکن اسمبلی حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ ن لیگی عہدیدار اپنے حکقوں میں منہ چھپاتے
پھرتے ہیں ،لابی میں حلیم عادل شیخ تشریف رکھتے ہیں ان کو ویلکم کرتے ہیں ،اللہ جب بھی ہمیں اقتدار دے گا ظلم کرنے والوں سے حساب ضرور چکتا کریں گے ،ضمنی الیکشن میں ہر بندہ میدان میں نکلے،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پنجاب اسمبلی آمد ،حلیم عادل شیخ نے مہمان گیلری میں بیٹھ کر اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔اسپیکر چوہدری پرویز الہی اور ارکان نے حلیم عادل شیخ کی جدوجہد کو سراہا۔اقلیتی رکن مہندر پال
نے کہا کہ عیدالاضحی سے بڑی منڈی ضمنی انتخابات کے حلقوں میں لگی ہوئی ہے جہاں ووٹوں کی خرید و فروخت ہورہی ہے۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ضمنی الیکشن کی کمانڈ اپ سنبھالیں ہماری نظریں مونس الہی کی طرف ہیں اللہ نے انہیں بڑی بصیرت دی ہے ،تین سال کا جس طرح اقتدار گزرا ہے اگر نہ ملتا تو بہتر تھا ،ہم بیوروکریسی کے سامنے سر جھکا کر بیٹھے رہتے ،آج وہی بیوروکریسی ہے جس نے ن لیگ کی بی ٹیم بن کر ان کے لیے بہت کام کیا ،وزارت اعلی کا تاج چوہدری پرویز الٰہی کے سر سجنا ہے ،آ سب کی ڈیوٹیاں لگائیں۔وقت ختم ہونے پر اجلاس 18جولائی تک ملتوی کردیا گیا۔