پاکستان

ہم جیسی عورتیں 4 ماہ ڈیتھ سیل کاٹ کر مسکراتی رہیں، گیلے تیتر جیسے مرد 12 گھنٹوں میں سوکھ گئے، ایان علی کا عمران ریاض کی گرفتاری پر ردعمل

ہم جیسی عورتیں 4 ماہ ڈیتھ سیل کاٹ کر مسکراتی رہیں، گیلے تیتر جیسے مرد 12 گھنٹوں میں سوکھ گئے، ایان علی کا عمران ریاض کی گرفتاری پر ردعمل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر عمران ریاض کی گرفتاری پر ان کا موازنہ معروف ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے کیا جا رہا تھا،

جس پر ردعمل دیتے ہوئے ایان علی نے ٹوئٹر پر کہا کہ جی ہاں ایک نہیں دو پاکستان، ایک ہم جیسی عورتوں کا جو چار ماہ ڈیتھ سیل میں کاٹ کر،

ذہنی جسمانی و صنفی تشدد سہ کر (جو عدالتی ریکارڈ پر ہے) اور درجن بھر جعلی مقدمات قائم کروا کر بھی مسکراتی رہیں کہ

کوئی کمزورنہ جانے اور دوسرا گیلے تیتر جیسے مردوں کا جو بارہ گھنٹے میں ہی سوکھ گئے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ

حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے، یہ سوکھا تیتر کل تک تو بہت زعم سے کہتا پھرتا تھا کہ ٹکر کے لوگوں سے پالا پڑا ہے،

اب ایسی روہانسی شکل بنا کر تصویریں کھنچوا رہا ہے کہ کوئی یتیم مسکین سمجھ کر ہی ترس کھا لے، ایان علی نے کہا کہ ابھی تو جیل کی صورت دیکھی نہیں اور یہ حال ہے کہ کاٹو تو لہو نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button