پاکستان

عمران خان چندے کے پیسے سے بنے ہسپتال کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے،پرویز رشید

لاہو ر(ا ین این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما پرویز رشید نے کہاہے چندے کے پیسے سے بنے ہسپتال کو عمران خان اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں پرویز رشید نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال سرکار کی دی گئی زمین اور عوام کے دئیے چندوں سے تعمیر ہوا، شوکت خانم ہسپتال صدقے اور زکوۃ سے اخراجات پورے کرتا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان شوکت خانم ہسپتال کو ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے،پست ذہنیت کی کوئی دوسری ایسی مثال پاکستانی سیاست میں دستیاب نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button