پاکستانتازہ ترین

مری کی صورتحال، حکومت کا کام صرف سیاح گننا نہیں،حفاظتی اقدامات کرنا ہے: مریم نواز

مری میں ابتر موسمی صورتحال اور سردی سے 21 سیاحوں کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں، سب سے زیادہ افسوسناک بات حکومت کا متاثرین کوالزام دینا اوران پرطنزکرنے والا رویہ ہے۔میں نے کبھی ایسی افراتفری،نااہلی اورسب سے بڑھ کرحکومت نہیں دیکھی جس کا عوام کی مشکلات سے کوئی واسطہ نہیں۔


انہوں نے کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button