ٹریولانٹرنیشنل خبریںتازہ ترین

دنیا کی کم عمر خاتون پائلٹ دنیا کے گرد چکر لگاتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئی

ریاض (وقار نسیم وامق) دنیا کے گرد سولو فلائٹ کے ذریعے چکر لگانے والی بلجیئم کی کم عمر خاتون پائلٹ سعودی عرب پہنچ گئی.

سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی حکام نے زارا کا استقبال کیا. بلجیئم سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ زارا روتھر فورڈ دنیا کی کمسن پائلٹ ہونے کا اعزاز رکھتی ہے جو چھوٹے جہاز کے ذریعے سولو فلائٹ کرتے ہوئے دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم پہ ہے، زارا دنیا کے 57 ممالک کا وزٹ کرے گی.

زارا نے بلجیئم سے اٹھارہ اگست 2021 کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور ان کے سفر کا اختتام 13 جنوری 2022 کو واپس بلجیئم پہنچ کر ہوگا جس کے ساتھ ہی وہ 51 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button