تازہ ترینلائف سٹائل

کامیڈین آغا ماجد اور سلیم البیلا نے دبئی میں شو کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، معافی مانگنا پڑ گئی

پاکستانی کامیڈین آغا ماجد اور سلیم البیلا دبئی میں ایک شو کے دوران پشتونوں کے جگت کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں ایک شو کے دوران دونوں پاکستانی کامیڈین اپنے چٹکلوں سے لوگوں کو ہنسا رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے پشتونوں کے حوالے سے جگت کی تو ہال میں موجود ایک شخص طیش میں آگیا اور احتجاج شروع کردیا۔

اس شخص نے دونوں اداکاروں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان نہیں دبئی ہے، یہاں کسی کے خلاف بات نہیں کی جاسکتی، اگر سلیم البیلا اور آغا ماجد معافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف پولیس سے شکایت کرے گا۔ شو کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں کامیڈینز نے معافی مانگ کر معاملہ رفع دفع کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button