ٹریولپاکستان

فیصل آباد آنیوالی غیرملکی پرواز لینڈ نہ کرسکی ، فضاء میں چکر کاٹنے پر مجبور لیکن کتنے گھنٹے بعد دوبارہ دبئی اتری؟ پریشان کن انکشاف

فیصل آباد (ویب ڈیسک) دبئی سے فیصل آباد پہنچنے والی غیرملکی ائیر لائن کی پرواز منزل پر لینڈ نہ کرسکی جو فضا میں چکر کاٹ کر 6:30 گھنٹے بعد واپس روانگی کے مقام دبئی اتر گئی جبکہ اسی روٹ کی ایک اور پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی دبئی ائیر لائن کی پرواز ایف زیڈ 391 مقامی وقت صبح 7:10 بجے کی بجائے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے صبح 9:36 بجے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فیصل آباد کیلئے روانہ ہوئی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے فیصل آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ پرواز کافی دیر تک فضا میں چکر کاٹتی رہی بعد ازاں لینڈنگ کیلئے موسم نامناسب ہونے کی وجہ سے واپس روانہ ہوگئی جو روانگی کے 6 گھنٹے 30 منٹ بعد دبئی اتر گئی۔
اس کے علاوہ اسی ائیر لائن کی دبئی سے فیصل آباد کے لیے دوسری پرواز ایف زیڈ 343 کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button