تازہ تریندلچسپ و عجیب

قدیم ہندی آرین آج کل کے ہندوﺅں سے کئی باتوں میں مختلف تھے۔ ان میں ذات پات کی تمیز نہ تھی، نہ ان کے شوالے اور ٹھاکر دوارے تھے، نہ ٹھاکر اور مورتیاں تھیں۔ ان کی لڑکیاں اپنے لیے خود خاوند پسند کرتی تھیں۔ بیواﺅں کی شادی ہوتی تھی۔ ان کی غذا میں غلہ اور گوشت دونوں شامل تھے۔ یہ سوم رس پیتے تھے، جس سے ایک قسم کا نور آنکھوں میں آتا تھا۔( جاری ہے ) کتاب ”تاریخ ِ ہند“ سے اقتباس

یقین، حقیقی یقین سے آپ ہر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں:

کئی برسوں سے میں بہت سے لوگوں سے مل رہا ہوں جو کہ کاروبار اور دوسرے شعبوں میں ناکام ہو چکے ہیں۔ وہ لوگ اپنی ناکامی کی بہت سی وجوہات بیان کرتے ہیں۔ ناکام لوگوں کی گفتگو میں ایک خاص چیز پید اہو جاتی ہے مثلاً وہ کچھ یوں کہتے ہیں۔ سچ بتاتا ہوں کہ میں اس کام کو کام ہی نہیں سمجھتا، یا پھر کچھ اس طرح، میں نے تو کام شروع کرنے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ میرے بس کا نہیں ہے۔ ٹھیک ہے میں ایک کوشش اور کر دیکھتا ہوں لیکن میرا نہیں خیال کہ یہ چل پائے گا۔ دراصل رویہ ہی ناکامی سے دوچار کرتا ہے۔

غیریقینی منفی قوت ہے:

جب ذہن میں کوئی شک یا غیریقینی کا عنصر ہوگا تو پھر ذہن اپنی غیریقینیت کیلئے بہت سے وجوہات تلاش کر لیتا ہے۔

شک اور غیریقینی سے لاشعور ناکام ہوجاتا ہے۔ دراصل وہ شخص کامیابی کا خواہاں ہی نہیں ہوتا ،اس طرح اسے بہت سی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

”سوچ میں شک ہو گا تو نتیجہ ناکامی ہو گا“

”یقین پختہ ہو گا تو نتیجہ کامیابی ہو گا“

ایک نوجوان افسانہ نگار خاتون مجھ سے ملنے آئی، وہ اپنے کام کیلئے حوصلہ افزائی چاہتی تھی۔ اس کے ساتھی افسانہ نگاروں میں ایک کا نام سب سے زیادہ مقبول تھا۔

اس خاتون کا کہنا تھا، ہائے کیا بتاﺅں! مسٹر ایکس بہت ہی شاندار لکھاری ہیں، میں تو بالکل اس جیسی کامیابی کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتی۔

اس خاتون کے رویے نے مجھے بہت مایوس کیا کیونکہ اس نے مسٹر ایکس کا نام لے کر خود کو کمتر کر لیا تھا، حالانکہ مسٹر ایکس بہت زیادہ ذہین فطین نہیں ہے۔ اس میں کچھ بھی بہتر چیز نہیں ہے لیکن اس کی خوداعتمادی سب سے اعلیٰ ہے، اسے یقین ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں میں سب سے اعلیٰ ہے اس لیے اس کا عمل اور کام سب سے بہتر ہے۔

یہ اچھی بات ہے کہ اپنے قائد کی تعظیم کی جائے، اس سے سیکھا جائے اور اس کا مشاہدہ کیا جائے لیکن اس کی پوجا نہیں کرنی چاہیے۔

اس بات پر یقین رکھو کہ تم اس سے آگے بڑھ جاﺅ گے۔ اس بات پر یقین رکھو کہ اسے پیچھے چھوڑ دو گے، جو لوگ دوسرے درجے کی خواہش کرتے ہیں ان کا رویہ انہیں دوسرے درجے تک ہی لے جاتا ہے۔

یقین ایک ایسا تھرموسٹیٹ ہے جو ظاہر کرتاہے کہ ہم زندگی میں کیا کیا کامیابی حاصل کریں گے۔( جاری ہے )

کتاب”بڑی سوچ بڑی کامیابی “ سے اقتباس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button