تازہ تریننیشنل خبریں

علیم خان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن عامر کیانی کا اہم بیان سامنے آ گیا

پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گی اور تمام معاملات سے آ گاہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے ناراض رہنماوں کو منانے کا ٹاسک کے تحت علیم خان سے ملاقات کی جس میں ناراض رہنما کی جانب سے متعدد مطالبا ت رکھے گئے ہیں جوکہ آج کمیٹی وزیراعظم عمران خان تک پہنچائے گی ۔عامر کیانی کا کہناتھا کہ علیم خان سے تحفظات پر تفصیلی بات ہوئی ہے ، علیم خان پارٹی کے وفادار کارکن ہیں ، ملاقات کیلئے کیا مطالبات آئے ہیں وہ ابھی بتا نہیں سکتے ، آج وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات سے آگاہ کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button