تازہ تریننیشنل خبریں

اپوزیشن کے اراکین تحریک عدم اعتماد جمع کروانے سپیکر کے چیمبر میں پہنچے تو کمرہ خالی، وہ کہاں پر ہیں؟ پتا چل گیا

اپوزیشن کا وفد سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے اسمبلی سکریٹریٹ پہنچ گیاہے لیکن سپیکر اسمبلی اسد قیصر اپنے چیمبر میں موجود نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے اراکین جب اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے سپیکر کے چیمبر میں پہنچے تو دفتر خالی تھا، پتا کرنے پر معلوم ہو اکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملنے کیلئے ان کے چیمبر میں گئے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کے وفد میں شازیہ مری، خواجہ سعد رفیق، شاہدہ اختر، عالیہ کامران، مریم اورنگیزب شامل ہیں۔تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے 86 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button