اجزاء
تازہ کریم تین پیکٹ، تازہ دودھ ایک چھوٹا پیکٹ، چینی آدھی پیالی، سیب دو عدد، پائن ایپل کیوبز ایک ٹِن، کیلے چار عدد، اخروٹ آدھی پیالی، پانی آدھی پیالی، کشمش آدھی پیالی، اسٹرابیری دس عدد
ترکیب
ایک پیالے میں تازہ کریم ،تازہ دودھ اور چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب اس میں سیب کے کیوبز ، پائن ایپل کے کیوبز اور گول سلائس میں کٹے کیلے شامل کریں۔آخر میں اوپر سے چھلے اور باریک کٹے اخروٹ، گرم پانی میں بھیگی ہوئی کشمش اور سٹرابیری کاٹ کر ڈال دیں۔ مزے دار کریمی فروٹ چاٹ تیار ہے۔