تازہ تریننیشنل خبریں

پیپلز پارٹی نے نئی حکومت میں عمران خان کو چئیر مین پی سی بی لگانے کی پیشکش کردی

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے عمران خان کو نئی حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگانے کی پیشکش کردی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کہے تو ہم ان کو نئی حکومت میں کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگانے کا سوچیں گے، عمران خان کے پاس اب استعفیٰ دینے کے علاوہ اور کوئی سرپرائز نہیں ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ کل سپریم کورٹ نے ایک تاریخ ساز فیصلہ دیا جس سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا، یہ فیصلہ بادشاہت کا خاتمہ اور جمہوریت کے استحکام کا فیصلہ تھا، ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی نے بدترین حکمرانی کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایسا اقدام اٹھایا کہ ان کے اٹارنی جنرل نے بھی اس کا دفاع کرنا مناسب نہیں سمجھا، پی ٹی آئی نے بار بار آئین شکنی کی۔ناصر شاہ نے کہا کہ اب تحریک انصاف کا نام تبدیل کرکے تحریک آئین شکنی رکھا جائے، آج پی ٹی آئی کے پیکا آرڈیننس کو بھی عدالتوں نے ختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور ان کی جماعت کس منہ سے آکر میڈیا سے بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو نہ عدالتوں کا احترام، نہ میڈیا کا اور نہ ہی آئین کا احترام ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ضلعی کونسل میں بھی رکھنے کے قابل نہیں ہیں، ملک ان کے حوالے ہوگیا، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بحالی سے روپے کی قدر بہتر ہوئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان یونین کونسل کے لیڈر بھی نہیں اور کہتے ہیں ان کے خلاف عالمی سازش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button