تازہ تریننیشنل خبریں

"اس کمیشن نے حکومت کے ساتھ ہی ختم ہوجانا ہے” جنرل طارق خان خود سامنے آگئے

لیٹر گیٹ کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن حکومت کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گا۔

اینکر پرسن ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل طارق خان نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ لیٹر گیٹ کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر رہے ہیں ، یہ کمیشن موجودہ حکومت کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ایک نئی حکومت بنے گی جو اس کمیشن کو تحلیل کردے گی یا پھر کمیشن کے ساتھ تعاون ہی نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ حکومت نے جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد جنرل طارق نے اس عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button